رحیم یار خان پولیس تھانہ اقبال آ باد کی بڑی کارروائی دوران پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل 30 بور اور زیراستعمال موٹر سائیکل بھی برآمد
پولیس تھانہ اقبال آباد کی ڈاکوؤں سے مزاحمت ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، پولیس نے دوران ناکہ بندی یوسف آباد کی طرف سے آنے والے مشکوک موٹر سائیکل کو روکا جس پر سوار مسلح ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، اطلاع پاکر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ اواقبال آباد بھاری نفری کےہمراہ فوری موقع پر پہنچے،ترجمان پولیس
فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ، گرفتار ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور زیراستعمال موٹر سائیکل بھی برآمد۔برآمدہ موٹر سائیکل بھی چوری شدہ نکلا ،ترجمان پولیس
دریافت پر ملزم کا نام شاہد موہانہ پتہ چلا، گرفتار ملزم پولیس کو دیگر مقدمات میں مطلوب اور سابقہ ریکارڈی نکلا، دوران پولیس مقابلہ ملزم کا ایک ساتھی مو قع سے فرار، واقعہ تھانہ اقبال کی حدود میں پیش آیا ۔ترجمان پولیس
پولیس فرار ملزم کی تلاش کے لئے علاقے کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تحرک جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او رحیم یار خان کی ڈی ایس پی صدر سرکل کو ہدایت۔