ڈپٹی کمشنر کا شہریوں کی سہولت کے لئے شہر میں ون وئے اور پارکنگ ایریاز کا قیام“

رحیم یار خان( ) ڈپٹی کمشنرخرم پرویز کا شہر سے تجاوزات کے خاتمہ اور اہم شاہرات بلخصوص اندرون شہر شاہی روڈ، صادق بازار،بانو بازار، جامع قادریہ روڈ کو شہریوں کی سہولت کے لئے ون وئے اور پارکنگ ایریاز کے قیام کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری اصغر علی، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قیصر غفور اور میونسپل حکام کے ہمراہ تفصیلی دورہ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے فیملیز کی سہولت کے لئے ون وئے کیا جائے گا اور اس ضمن میں جامعہ قادریہ روڈ، صادق بازار، بانو بازار سمیت اندرون بازار میں گاڑیوں، رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پہلے سے موجود تمام ٹائر کلرز کو بحال کیا جائے گا تاکہ گاڑیوں اور رکشوں کی بازاروں میں آمدو رفت کو روکا جا سکے جبکہ انہوں نے ہدایت کی کہ شاہی روڈ، گورنمنٹ کالونی ہائی سکول اور فیصل روڈ پر پارکنگ ایریاز قائم کئے جائیں تاکہ خریداری کے لئے آنے والے فیملیز اپنی گاڑیاں پارکنگ ایریاز میں کھڑی کرکے بازاروں میں آئیں۔

انہوں نے پارکنگ ایریاز کے قیام اور گاڑیوں، رکشوں کی بازاروں میں آمدو رفت روکنے کے لئے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی، ڈی ایس پی ٹریفک کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شاہی روڈ کو ریلوے روڈ تا سٹی پُل تک ون وئے کرنے کے حوالہ سے بھی فوری حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں