شادیوں میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے, ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر شادیوں میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کی پابندی کے حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ حکام کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شادی ہالز، چاردیواری، فارم ہاؤسز اور میرج مارکی میں ہونے والی شادیوں میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

اسی طرح مقررہ کردہ اوقات کار کی پابندی کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف شادی ہالز مالکان، سروسز فراہم کرنے والے بلکہ دولہا اور شادی منتظمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضلع بھر میں تھانہ کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ون ڈش، اوقات کارکی پابندی سمیت آتش بازی، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں