ریسکیورز کے ہاتھوں بچےکی پیدائش،

*دوران ھسپتال منتقلی ریسکیو ایمبولینس میں،ریسکیورز کے ہاتھوں بچےکی پیدائش، زچہ و بچہ صحت مند ۔*

رحیمیارخان ( )گزشتہ روزریسکیو کنٹرول روم رحیمیارخان کو بستی بندور سے کال موصول ہوئی کہ ڈلیوری کیس کی مریضہ نازک حالت میں ہے ریسکیو1122کی مدد درکار ہے لواحقین انتہائی غریب ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔ ریسکیواہل کاروں کو ایمبولینس سمیت فوری بستی بندورروانہ کیاگیا۔ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز محمد نوید ملک،محمد راشد اور ڈرائیور میاں زاہدمحمودنے موقع پر پہنچ کر چیک کیا تو ڈلیوری کیس میں وقت انتہائی کم تھا۔لہٰذا مریضہ کو فوری ایمبولینس میں منتقل کیا گیا اور لواحقین کی اجازت سے ایمبولینس کے اندر ہی پیرامیڈیکل سٹاف نے پیشہ وارانہ انداز میں ڈلیوری کروائی اور زچہ و بچہ کو بحفاظت لیبر روم شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا،

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد انہیں معلوم ہوا جڑواں بچے ہیں اور دوسرا بچہ بھی پیٹ میں موجود ہے۔ریسکیورز نے پیداہونے والے بچے کوآکیسجن کی فراہمی اورماں کوطبی امداد کی فراہمی کے ساتھ اسپتال منتقل کیا۔جہاں دوسرے بچے کی بھی پیدائش ہوئی۔

ریسکیو1122کے اہل کاروں کی طرف سے بروقت ریسپانس کرنے اور زچہ و بچہ کے لیے پیشہ وارانہ خدمات پر لواحقین نے ان کاشکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائوں سے نوازا.

اپنا تبصرہ بھیجیں