پاکستان کے معروف قوال امجد فرید صابری مرحوم کے ہمنوا محمد سلیم صابری 6 سال گزر جانے کے باوجود حکومت امداد سے محروم”

رحیم یارخان( )پاکستان کے معروف قوال امجد فرید صابری مرحوم کے ہمنوا محمد سلیم صابری نے کہا ہے کہ پاکستان معروف قوال امجد فرید صابری پرجب کراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ شہید ہوگئے تھے

اس وقت میں ان کے ہمراہ تھا, جس میں بھی شدید زخمی ہوا تھا اس وقت حکومت سندھ نے اور وفاق نے امجد فرید صابری مرحوم کے لیے ایک کروڑ اور میں زخمی تھاجس کے لیے 15لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا جو محض صرف اعلان ہی تھا 6 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے ایک دھیلے کی امداد نہیں ملی۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سلیم صابری نے کہاکہ میں چیف منسٹر سندھ کے دفتر کے چکر لگاتا رہا اور احتجاج کرتا رہا ہوں جس پراس وقت کے حکومتی ترجمان مرتضیٰ وہاب اور سردارناصر شاہ نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ امداد کی رقم جلد ازجلد دینے کی یقین دہانی کروائی مگر وعدہ آج تک وفانہ ہوسکا، مجھے آج تک حکومت کی طرف سے ایک روپے کی امداد نہیں دی گئی جبکہ امجد فرید صابری مرحوم کے لواحقین کوحکومت کے اعلان کردہ امداد کی رقم دی جاچکی ہے محمدسلیم صابری نے وزیراعظم پاکستان اورچیف منسٹرسندھ مرادعلی شاہ سے اعلان کردہ امدادی رقم دینے کامطالبہ کیاہے اورکہا کہ ہمیں جوحکومت پاکستان کی طرف سے وظیفے دیے جاتے تھے اس سے بھی ہمیں محروم کردیا گیا ہے جبکہ ہم نے امجدفریدصابری مرحوم کے ساتھ فن قوالی کی بدولت بے شمار ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں