خاوند کی قاتلہ آشناء سمیت گرفتار”

رحیم یارخان ( ) تھانہ صدر صادق آباد پولیس خاوند کی قاتلہ کو آشناء سمیت گرفتار کر لیا، ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم گرفتار مقدمہ درج۔

تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل تھانہ صدر صادق آباد کے علاقہ میں (ش) نامی خاتون نے اپنے خاوند مسؤ خان کو زہر دے دیا تھا جو تشویش ناک حالت میں اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا ورثاء کی رپورٹ پر بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا جو کہ علاج معالجہ سے جانبر نہ ہو سکا اور جانبحق ہو گیا، پولیس نے مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر تفتیش جس میں مسماۃ (ش) کے انکشاف پر شریک جرم اس کے آشنا غلام رسول کو بھی گرفتار لیا ہے اور حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے، ایک دیگر کاروائی میں پولیس نے دوران گشت ملزم ذوالفقار علی عرف بھٹو کو پستول بارہ بور اور 5 کارتوس برآمد ہونے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں