پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے پر اپنے دور اقتدار میں عمران خان نے بھرپور محنت کی، چوہدری آصف مجید

رحیم یارخان( ) ایم پی اے سٹی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے پر اپنے دور اقتدار میں عمران خان نے بھرپور محنت کی، پی ڈی ایم فیٹف کے حوالے سے پی ٹی آئی کی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج کرتی رہی اور اب کریڈٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے ہم کسی بھی حال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاعمران خان کی اپنے دور اقتدار میں اولین کوشش تھی کہ آئندہ پاکستان آئی ایم ایف کا محتاج نہ رہے جس کی خاطر انہوں نے مربوط اقدامات اٹھائے جنہیں موجودہ حکمرانوں نے سبوتاژ کرکے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرحلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کے نمائندہ وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ عمران خان ملک کوصحیح سمت پرلارہے تھے معیشت بہترہورہی تھی ملکی دولت لوٹنے والوں کوعوامی کٹہرے میں لایاجارہاتھالیکن کرپٹ ٹولہ اکٹھاہوگیااورایک سازش کے تحت عمران خان کوحکومت سے الگ کیاگیاانہوں نے کہاکہ حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام ہم نے کیے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، کارپٹ سٹرکیں،ٹف ٹائلز، نئی سیوریج لائنز، پینے کے صاف پانی کے منصوبے، سکولوں کی اپ گریڈیشن، نئے ڈگری کالج کاقیام، پائلٹ سکول میں سپورٹس کمپلیکس، پارکوں کی تزین وآرائش اورنئے فیملی پارکوں کی منظوری جیسے عوامی منصوبے ہماری کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہیں، انہوں نے کہاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام ہرصورت مکمل کرایاجائے گاآئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بناپردوبارہ حکومت بنائیں گے اورعمران پورے ملک میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ وزیراعظم ہوں گے عوام موجودہ کرپٹ حکومت سے تنگ آگئی ہے لوگ خودکشیوں پرمجبورہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوپرلگ گئے ہیں آئے روزقیمتیں بڑھائی جارہی ہیں اورمزیدقیمتوں کوبڑھانے کے لیے سمری تیارکی جارہی ہے۔

اس موقع پرصدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری جاویدارشاد، سینئرنائب صدرچوہدری محمداشرف، سابق ممبرمیونسپل کمیٹی چوہدری محمدعلی،شمیل مرزا، رانامحمدمنظورحسین خاں، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمدگوجر، اشفاق خان ایڈووکیٹ، میاں ارشادنبی، چوہدری سلمان جاوید، چوہدری نعمان صغیر، چوہدری جاویداختر، سمیع بلوچ ودیگرنے چوہدری آصف مجیدکی اس عوامی خدمات کوبے حدسراہااورکہاکہ آئندہ الیکشن میں چوہدری آصف مجیدہی حلقہ پی پی 262سے بھاری اکثریت میں ایم پی اے منتخب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں