انسداد منشیات میں میڈیکل لیبارٹری سائنس اور انتقالِ خون کے کردار کے موضوع پر ایک روزہ قومی سیمینار “

بہاول پور( )شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کے زیر اہتمام انسداد منشیات میں میڈیکل لیبارٹری سائنس اور انتقالِ خون کے کردار کے موضوع پر ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کی۔ شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور شعبہ پتھالوجی قائداعظم میڈیکل کالج بہاول پور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ معاہدے کی رو سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے طلبا کو قائد اعظم میڈیکل کالج کی شعبہ پتھالوجی لیبارٹری میں تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر چیئرمین شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراور پروفیسر ڈاکٹر عصمہ شوکت چیئرپرسن شعبہ پتھالوجی قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور نے دستخط کیے۔ چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے کہاکہ انسداد منشیات اور میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی اور انتقالِ خون کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور اس سلسلے میں سیمینار کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی سرپرستی اور رہنمائی کے شکرگزار ہیں۔

سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر ایوب خان، پروفیسر ڈاکٹر عصمہ شوکت، ڈاکٹر عظمیٰ چوہان، ڈاکٹر شہناز نور، ڈاکٹر سارا رضا، ڈاکٹر سید سلمان رضوی اورپروفیسر ڈاکٹر قیصر جبین نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں