100 یونٹ کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی مفت فراہمی کا فیصلہ”

رحیم یار خان (خصوصی رپورٹر)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ ،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پسماندہ طبقہ کیلئے بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، 100 یونٹ کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی مفت فراہمی سے کم آمدنی کے حامل کروڑوں صارفین کو ریلیف ملے گا،

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں امتیاز احمد ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن نے ک وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی جانب سے 100 یونٹ کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی مفت فراہمی کے اعلان کو انتہائی خوش آئند اور غریب پرور اقدام قرار دیا ہے۔ وزیراعلی ‎روشن گھرانہ پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے نوے لاکھ خاندان ایک سال کے لئے مستفید ہوں گے ، ‏مفت بجلی کے لئے سو ارب روپے مختص کیے گئے جس سے ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں پسماندہ طبقات کو بڑا ریلیف ملے گا۔ اس عوام دوست اقدام پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی پوری قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں