لاک ماسٹر موٹر سائیکل چور گرفتار, لاکھوں روپے مالیت کی 6 موٹر سائیکلیں برآمد

رحیم یارخان ( ) تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے لاک ماسٹر موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا لاکھوں روپے مالیت کی 6 موٹر سائیکلیں برآمد۔

اللہ دتہ نامی ملزم موٹر سائیکل کا لاک سکینڈوں میں کھول کت گھر سے باہر کھڑی موٹر سائیکل اڑا لے جاتا تھا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود میں عوام اور پولیس ایک ایسے موٹر سائیکل چور سے کافی عرصہ سے پریشان تھے جو کہ گھر کے باہر کھڑی کی گئی لاک شدہ موٹر سائیکل ایک منٹ سے پہلے لے اڑتا اور پھر پتہ نہ چلتا کہ زمیں کھا گئی یا آسمان نگل گیا جس کی تلاش میں پولیس نے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں صرف کیں اور آخر کار سب انسپکٹر حافظ نورالدین زنگی شاہ، اے ایس آئی سجاد چیمہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے اس لاک ماسٹر کو قابو کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش میں چھ موٹر سائیکل جن کی قیمت لاکھوں روپے ہے برآمد کروا دی ہیں سب انسپکٹر نورالدین اور اے ایس آئی سجاد چیمہ نے بتایا کہ یہ ایک خطرناک بین الصوبائی چور ہے جو کہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع اور ضلع رحیم یارخان کے متعدد تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں