ہائی ویلیو ٹارگٹس کو اسلحہ اور منشیات سپلائی کرنے والا بین الصوبائی سمگلر گرفتار

رحیم یار خان ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ کی بڑی کارروائی، کچہ کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کو اسلحہ اور منشیات سپلائی کرنے والا بین الصوبائی اسلحہ اور منشیات کاخطرناک سمگلر گرفتار، کلاشنکوف،متعدد روندز ، بھاری مقدار میں چرس اور زیر استعمال ٹیوٹا سرف گاڑی برآمد، مقدمہ درج

ایس ایچ او تھانہ بھونگ کی بڑی کارروائی ، خطرناک بین الصوبائی اسلحہ اور منشیات کا سمگلر گرفتار, گرفتارملزم سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ،مقدمہ درج ، ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف ،20روندز ، 3500 گرام چرس اور زیر استعمال ٹیوٹا سرف گاڑی بھی برآمد ،ترجمان پولیس

ملزم کچہ کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کو اسلحہ اور منشیات سپلائی کرتا تھا، مزید انکشافات متوقع ، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دوران کارروائی ملزم کو موضع غلام احمد آباد کی حدود سے گرفتار کیا، دریافت پر ملزم نے اپنا نام الیاس سکھانی بتلایا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی، ترجمان پولیس رحیم یار خان

دوسری خبر میں ” رحیم یار خان ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ کی بڑی کارروائی اغواء اور ڈکیتی میں ملوث خطرناک لنڈ اور دشتی گینگ کے تین اہم سہولت کار گرفتار ،مقدمہ درج

ایس ایچ او تھانہ بھونگ کی مخبر کی اطلاع پرکاروائی ، ایس ایچ او تھانہ بھونگ کی دوران کارروائی ،خطرناک گینگز کے اہم سہولت کار گرفتار ، گرفتار تینوں ملزمان اغواء اور ڈکیتی میں مطلوب کچہ کے ایکٹو کریمنلز ،دشتی اور لنڈ گینگزکے سہولت کار ہیں ، گرفتار ملزمان کے نام، مقصود دشتی ،ریاض دشتی اور میر چاکر دشتی ہیں، ملزمان دشتی اور لنڈ گینگز سے اغواء اور ڈکیتی کی وارداتوں میں حصہ وصول کرتے تھے،
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ، ترجمان پولیس
ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کی کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش،
ترجمان پولیس رحیم یار خان

اپنا تبصرہ بھیجیں