پولیس کی کامیاب کارروائی”ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے والا نوجوان بازیاب,

رحیم یار خان ( ) پولیس کی کامیاب کارروائی‘ اغواء کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ‘ ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے والے نوجوان کوبازیاب کروا لیا‘ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرکے مغوی کوبازیاب کرالیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں عبدالمجید عرف اچھرہ کبوتر نامی اغواء کار ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارہوا‘ دریافت پر مغوی نے اپنا نام افتخار احمد اور تعلق کوٹ سبزل سے بتلایا۔ اغواء کاروں نے مغوی کو لڑکی کی آواز میں ہنی ٹریپ کے ذریعے کچہ میں بلایا تھا‘ اطلاع پر ایس ایچ او ماچھکہ بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔ گرفتار ڈاکو کے 3 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری فرار ڈاکووں کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش‘ڈی پی او رحیم یار خان کی اے ایس پی بھونگ خرم علی مہیسر اورایس ایچ او ماچھکہ کو واقعہ کی حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فرار ڈاکووں کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں