” ایک بار پھر” ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک”

رحیم یار خان تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم بلال لاڑ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ خطرناک ریکارڈی ملزم بلال لاڑ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو ٹریس کرکے گاڑی چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا ۔ملزم سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات کا ریکارڈی تھا، ترجمان پولیس

تھانہ پکا لاڑاں پولیس گرفتار ملزم کے انکشاف پر مسروقہ گاڑی برآمد کر کے آ رہی تھی، واپسی پرموضع قادر پور میں ملزم کوچھڑانے کی خاطر ملزم کےدیگر ساتھیوں کی جان سے مار دینے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ظاہر پیر، پکا لاڑاں اور صدر خانپور مزید نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔ پولیس کا بھی حفاظت حق خود اختیاری کی خاطر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم بلال لاڑ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ، ترجمان پولیس
واقع تھانہ ظاہر پیر کی حدود موضع قادر پور میں پیش آیا ، ملزم کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈی ایس پی سرکل خان پور،سرکل کی بھاری نفری کے ہمراہ فرار ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان پولیس
ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کی ڈی ایس پی سرکل خانپور اور ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر کو فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھتے ہوئے وقوعہ کی حسب ضابطہ کارروائی کی ہدایت ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں