نو مولود بچے کی فروخت کا منصوبہ ناکام، 4ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

رحیم یار خان تھانہ کوٹسمابہ پولیس کی کارروائی نو مولود بچے کی فروخت کا منصوبہ ناکام، 4ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

رحیم یار خان( ) تھانہ کوٹ سمابہ پولیس کی کارروائی ،نومولود بچے کی خریدو فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، ملزمان نو مولود بچے کو خرید کرآگے بیچنے کا منصوبہ کر رہے تھے، ترجمان پولیس

گرفتار ملزمان میں محکمہ صحت کی ملازمہ بھی شامل ، گرفتار ملزمان میں 2 مرد اور 2 عورتیں شامل ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ،پولیس کی بروقت کارروائی پر ڈی پی او رحیم یار خان آختر فاروق کی پولیس ٹیم کو شاباش ، ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں