ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار”

*رحیم یار خان پولیس تھانہ کوٹسمابہ کی بڑی کارروائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث پولیس کو مطلوب اشتہاری ، ریکارڈ یافتہ ملزم تعاقب کے بعدزخمی حالت میں گرفتار، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد

پولیس تھانہ کوٹ سمابہ کی کاروائی خطر ناک ریکارڈی، اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور متعدد روندز اور زیر استعمال موٹر سائیکل بلا نمبری بھی برآمد ، دریافت پر ملزم کانام فیاض احمد ماچھی معلوم ہوا ، پڑتال ریکارڈ کرنے پر ملزم 30 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈی ،اشتہاری نکلا،
پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک جان کر موٹر سائیکل سوار ملزم کو روکا، ملزم کے نہ رکنے پر پولیس کا تعاقب موئثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، خوف سے ملزم لڑ کھڑاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا ، مزید کاروائی جاری ، واقعہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود ہیڈ 80 کے قریب پیش آیا۔پولیس کی کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رحیم یارخان آختر فاروق کی پولیس ٹیم کو شاباش”
ترجمان پولیس رحیم یار خان”

اپنا تبصرہ بھیجیں