ہنی ٹرہپ کے ذریعے اغواء ہونے والا کامونکی کا رہائشی پولیس مقابلہ کے بعد بازیاب”

رحیم یار خان تھانہ کوٹسبزل پولیس کی بروقت کارروائی، ہنی ٹرہپ کے ذریعے اغواء ہونے والے کامونکی گوجرانولہ کے رہائشی شہری کو اغواءکاروں سے پولیس مقابلہ کے بعد موئثر کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کروا لیا”

ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل کی بروقت مؤثر کارروائی پولیس مقابلہ کے دوران مغوی بازیاب ، بذریعہ مخبر مغوی کو سندھ منتقلی کی اطلاع پر پولیس کا فوری ر یسپانس، موقع پر اغواء کاروں کا پولیس پارٹی سے فائرنگ کا تبادلہ، اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل ایلیٹ ٹیمز ، QRF ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، پولیس کے تعاقب اور جوابی فائرنگ پر اغواء کار تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے، ترجمان پولیس

فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پولیس کے سرچ آپریشن پر ہاتھ بندھے ہوئے مغوی پولیس کو ملا، دریافت پر مغوی نے اپنا نام فریاد علی اور تعلق کامونکی گوجرانولہ سے بتلایا ،اغواء کاروں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شادی کا جھانسہ دے کر بلوا کر اغواء کیا اور سندھ منتقل کر رہے تھے، واقع تھانہ کوٹسبزل کی حدود موضع گوٹھ محمود میں پیش آیا ، پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے، ترجمان پولیس
ڈی پی او رحیم یار کی پولیس کی بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش، ڈی پی او رحیم یار خان کی ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل اور سرکل آفیسر صادق آباد کو واقع کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت ، *ترجمان پولیس رحیم یارخان*

اپنا تبصرہ بھیجیں