جواء کے خلاف بڑی کارروائی 22 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار”

تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی جواء کے خلاف بڑی کارروائی 22 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، دائو پر لگے 1 لاکھ 12 ہزار روپے، 10 موٹر سائیکل، کار، جرنیٹر، موبائل فونز، 2 کلو 610 گرام چرس، 12 بوتل ولائتی شراب اور آلات قمار بازی برآمد مختلف جرائم کے 4 مقدمات درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

رحیم یارخان ( ) تھانہ اے ڈویژن پولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کارروائی 22 ملزمان گرفتار، جامہ تلاشی پر اڑھائی کلو سے زائد چرس، ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد، ملزمان کی 10موٹر سائیکلیں اور ایک کار بھی قبضہ میں لے لیں، 1 لاکھ سے زائد کی داؤ پر لگی رقم بھی برآمد، مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی تھانہ اے ڈویژن پولیس نے سماج دشمن ناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن مزمل اسحاق کی ہدایت پر اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹرز ریاض احمد نیازی، صدام حسین دگڑوچہ، اے ایس آئی محمد رمضان و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے جوئے کے خلاف ٹرسٹ کالونی کے نزیک ریلوے لائن کے قریب ایک بڑی کارروائی کی جس میں موقع پر دو جگہوں میں جواری تاش کے زریعے جواء کھیلنے میں مگن تھے جنہیں گھیرا ڈال کر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جن میں پیراں ڈتہ، ریاض احمد، مختیار کھرل، مختیار بلوچ، فیض رسول، راحت۔ ظفر، ارشاد، اختیار، ارسلان، فہد، عمر خطاب، وقاص، منظور، اشفاق، سبطین، سرفراز، فاروق، دلاور، عامر، انجم شہزاد اور ندیم عباس شامل تھے جن سے دو تاش کی گڈیاں، داؤ پر لگی رقم ایک لاکھ بارہ ہزار روپے برآمد ہوئی جبکہ ان کی دس عدد موٹر سائکلیں، ایک عدد کار، موبائل فوننز، جرنیٹر و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

جب ملزمان کی جامہ تلاشی کی گئی تو سرور سے 1300 گرام چرس، فاروق سپل سے 10 ٹین پیک اور دو عدد ولائتی بوتل شراب اور انجم شہزاد جٹ سے 1310 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزمان کے خلاف جوائے کے مقدمہ کے ساتھ ساتھ الگ الگ طور پر منشیات برآمد ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے سٹی پولیس کی جواء کے خلاف بڑی کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں