آئی سی سی کا آصف علی اور فرید احمد پر 25 فیصد جرمانہ عائد”

آئی سی سی نے آصف علی اور فرید احمد پر 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا”

دبئی ( ) آئی سی سی نے ایشیاء کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو میچ کے بعد طلب کیا اور سماعت کی۔ آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کے ہونےوالے سخت جملوں اور نوجھونک کا نوٹس لے لیا اور میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کر دیا ہے، 19ویں اوور کی یانچویں بال پر آؤٹ ہونے کے بعد آصف اور فرید ایک دسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں