تھانہ میں چوری یا کرپشن”

تھانہ بی ڈویژن میں چوری یا کرپشن”

رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی ) تھانہ بی ڈویژن رحیم یار خان سے” 9 سی” کے مقدمہ کا چالان غائب، پولیس نے تفتیشی عملہ کی بجاۓ نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کے تلاش شروع کر دی،
تفصیل کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تھانے سے مقدمہ نمبر 163/20 کا مکمل چلان جو معزز عدالت میں زیر سماعت تھا معزز عدالت نے طلب کیا جس پر تھانے کے نائب محرر محمد عمیر انجم اور کانسٹیبل محمد رمضان نے جانچ پڑتال کیا مگر وہ نا مل سکا تو پولیس نے اپنی نااہلی کو چھپاتے ہوئے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 363/22 بجرم 155 سی درج کر کے مذید کارروائی کا آغاز کر دیا

شہری حلقوں میں تھانے کے اندر سے مکمل چلان کی فائل چوری ہونے پر ایس ایچ او سمیت دیگر عملہ کی کارکردگی پر کئی سوال کھڑے ہو گئے، شہریوں نے ڈی پی او رحیم یار خان سے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں