پاپڑ فروش پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کے خلاف سراپا احتجاج،

رحیم یارخان( )ضعیف العمر پاپڑ فروش فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کے خلاف سراپا احتجاج،

مارکیٹ میں دکاندار فوڈاتھارٹی کی ملی بھگت سے ناقص اورغیرمعیاری پاپڑفروخت کرنے لگے شکایات کے باوجود فوڈاتھارٹی کاروائی کرنے سے گریزاں، متاثرہ پاپڑفروش کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کرکاروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق نفیس کالونی کے رہائشی پاپڑ فروش ضعیف العمر محمد جعفر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وہ 8سال سے شہر کے مختلف مقامات پرتلے ہوئے پاپڑفروخت کرتاہے لیکن مارکیٹ سے غیرمعیاری اورناقص میٹریل سے تیار پاپڑ جوکہ مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اورمضرصحت ہونے کی وجہ سے ان کی گاہکی شدید متاثر ہو رہی ہے اور وہ روزانہ گاہکوں کی جانب سے پاپڑ خراب ہونے کی شکایات لے کرخالی ہاتھ گھر جانے پر مجبور ہے

محمدجعفر نے بتایاکہ وہ مضرصحت پاپڑوں کی فروخت کرنے والے دکانداروں اور فیکٹریوں کے خلاف متعدد بار پنجاب فوڈاتھارٹی کے دفتر کے چکرکاٹ چکاہے لیکن شکایات کے باوجود فوڈ اتھارٹی حکام کاروائی کرنے سے گریزاں ہے متاثرہ بزرگ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کرعوام میں زہرفروخت کرنے والے پاپڑفیکٹری مالکان ودکانداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں