پولیس کی دوران ڈکیتی اندھے قتل کی واردات ٹریس”

تھانہ تبسم شہید پولیس نے دوران ڈکیتی اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی دو ملزمان گرفتار پانچ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد گرفتار ملزمان کا رحیم یار خان کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی وارداتوں کا انکشاف

رحیم یارخان ( ) تھانہ تبسم شہید پولیس نے اندھا قتل ٹریس کر لیا دو بین الاضلاعی ڈکیت گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد، ورثاء کا پولیس کو خراج تحسین ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد، ایس ایچ او تبسم شہید جاوید عالم گوپانگ اور انچارج چوکی گلشن فرید جاوید خان گوپانگ اور ٹیم کو مالائیں پہنا کر خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی زیر قیادت پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے جس میں تازہ ترین کارروائی میں انچارج چوکی گلشن فرید اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید خان گوپانگ نے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے, ایس پی انویسٹی گیش کیپٹن (ر) دوست محمد، ڈی ایس پی لیاقت پور سرکل عظیم بھٹی اور ایس ایچ او تبسم شہید جاوید عالم خان کی زیر نگرانی ابتدائی تفتیش کو عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے انکشاف پر نہ صرف پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کیں بلکہ تھانہ صدر خان پور کے علاقہ میں دوران ڈکیتی عثمان ارائیں نامی نوجوان کومزاحمت پر فائر مار کر قتل کرنا بھی تسلیم کیا,

اس طرح تھانہ صدر خان پور کے مقدمہ نمبر 541/22 دوران ڈکیتی قتل کی اندھی واردات بھی ٹریس ہو گئی جو کہ پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ضلع رحیم یارخان کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں، گزشتہ روز ایس ایچ او جاوید عالم خان ، اے ایس آئی جاوید خان گوپانگ، کانسٹیبل شبیر احمد و دیگر پولیس ٹیم مقتول عثمان کے ورثاء کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد کے پاس آئے جہاں پر مقتول کے ورثاء نے پولیس افسران کو مالائیں پہنا کر خراج تحسین پیش کیا۔ ایس پی دوست محمد نے ایس ایچ او تبسم شہید، چوکی انچارج گلشن فرید اور ٹیم کو اعلی کارکردگی پر درجہ سوئم سرٹیفکیٹ سے نواز شاباش دی اور کہا کہ وہ کانسٹیبل شبیر احمد کے سی ٹو جبکہ دیگر ٹیم کے لیے آر پی او بہاولپور سے تعریفی اسناد اور نقد انعام دیئے جانے کی سفارش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں