شیخ زاید ھسپتال کو کمپیوٹرائز کردیا گیا, مریضوں کی تمام رپورٹس آن لائن دستیاب ھونگی”

رحیم یار خان( ) جدید ترین PACS سسٹم کے آنے سے شیخ زاید میڈیکل کالج و ھسپتال میں “ڈیجیٹلائزیشن” کے حوالے سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات میں انقلابی بہتری آۓ گی-

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ھسپتال نے PACS سسٹم کے افتتاح کے موقع پر کیا-
پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے بتایا کہ PACS ایک ایسا سافٹ وئئر ھے جس کی بدولت مریضوں کی تمام رپورٹس (لیبارٹری، ایکسرۓ، سی ٹی سکین، ایم آر آئی) وغیرہ آن لائن دستیاب ھونگی- جس سے مریض اپنی رپورٹس کو اپنے سمارٹ فون میں محفوظ کر سکتا ھے-
پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ھسپتال نے بتایا کہ اسکی بدولت تمام ریکارڈ ڈیجیٹلایز ھو جاۓ گا- مریض کے رجسٹریشن نمبر سے اسکے تمام ریکارڈ تک رسائی ممکن ھو پاۓ گی- مزید برآں یہ کہ ڈیجیٹلائزیشن کی بدولت ھسپتال کو سالانہ 50 تا 60 لاکھ روپے کی بچت ھوگی-

پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے آئی ٹی فوکل پرسن ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال غفور اور پوری آئی ٹی ٹیم کی خدمات کو سراھا اور امید کا اظہار کیا کہ جلد ھی پورا ھسپتال PACS سے منسلک ھو جاۓ گا-
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید، پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہیر، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی برھان مصطفے، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر آغا توحید احمد خان، ڈاکٹر محمد یسین، ڈاکٹر عنبرین بھٹی، ڈاکٹر رانا الیاس، میڈیم راحت رمضان و دیگر موجود تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں