رحیم یار خان پولیس میں بھرتی ہونے والی خاتون کانسٹیبل خواجہ سرا نکل آئی”

رحیم یار خان سے صوبائی پولیس میں بھرتی ہونے والی خاتون کانسٹیبل خواجہ سرا نکل آئی، پولیس

لاہور ٹریننگ سینٹر میں خاتون کانسٹیبل کے خواجہ سرا شناخت ظاہر ہونے پر کھلبلی مچ گئی، جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ ٹریننگ کالج نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ رحیم یار خان پولیس نے صبیحہ کو خاتون کانسٹیبل کی حیثیت سے بھیجا۔ دوران تربیت کانسٹیبل نے خواجہ سرا ہونے کا انکشاف کردیا۔ اہلکار کے خواجہ سرا ہونے کے بارے میں ٹریننگ کالج کو نہیں بتایا گیا۔
پولیس حکام کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ زیر تربیت دیگر خواتین پولیس اہل کار خواجہ سرا کانسٹیبل کے ساتھ رہنے پر تیار نہیں ہیں، لہٰذا معاملے کی نوعیت کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان پنجاب پویس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ”
پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں خواجہ سرا کانسٹیبل صبیحہ کی ٹریننگ کا معاملہ”
کانسٹیبل صبیحہ ٹریننگ کورس کے لیے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں زیر تربیت ہے۔
پنجاب پولیس ٹریننگ برانچ نے ٹریننگ کالجز کو اس بارے ہدایات جاری کردیں۔
کانسٹیبل صبیحہ کا ٹریننگ کالج میں رہائش کے لیے مناسب انتظام کیا گیا ہے۔
(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

اپنا تبصرہ بھیجیں