بھونگ مسجد دیکھنے آئے دو شہریوں کو اغواء کے جھوٹے وقوعہ کے متعلق وائرل ویڈیو کا معاملہ”

رحیم یار خان تھانہ بھونگ کی حدود سے مبینہ طور پر بھونگ مسجد دیکھنے آئے فیصل آباد کے دو شہریوں کو اغواء کرنے کے جھوٹے وقوعہ کے متعلق وائرل ویڈیو کا معاملہ

تفصیل کے مطابق مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ طور پر سندھ کے ڈاکوؤں کی طرف سے فیصل آباد سے آئے دو شہریوں کو بھونگ مسجد کی سیر کے دوران اغواء کرنے سے متعلق ایک ویڈیو وائرل کی جا رہی ہے۔
اس طرح کا کوئی بھی وقوعہ بھونگ مسجد کی سیر کرنے والے شہریوں کو پیش نہ آیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ بھو نگ تھانہ کی حدود میں رپورٹ ہوا ہے۔ ڈاکوؤں کاویڈیو میں اختیار کیا گیا موقف غلط اور بے بنیاد ہے۔ رحیم یار خان خان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کاروائیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، ویڈیو کی ہر پہلو سےتحقیقات کرتے ہوئے رحیم یار خان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے منطقی انجام تک اپنی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔
*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

وائرل ویڈیو میں ڈاکوؤں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے ڈی پی او رحیم یار خان، اے ایس پی دوست محمد کھوسہ اور سلیم درگھ کے نام ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا کہ ہمارے مطالبات مانے جائیں ورنہ مغویوں کو جان سے مار دیں گے,

اپنا تبصرہ بھیجیں