ارشد شریف (شہید) جیسے واقعات ہمارے ملک کی ساکھ، اس کے تشخص کو داغدار کرتے ہیں، گلوکار شہزاد سدھو

رحیم یارخان ( ) معروف گلوکار شہزاد سدھو نے 2 نومبر صحافیوں پر مظالم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کے آرٹیکل 19 میں دی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں موجود عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، اس طرح کے اقدامات نہ صرف دنیا کی نظروں میں آکر ہمارے ملک کی ساکھ، اس کے تشخص کو داغدار کرتے ہیں بلکہ ان کے جمہوریت کے مستقبل کے ساتھ اظہار رائے کی آزادی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ارشد شریف شہید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز اٹھا کر صاف اور شفاف تحقیقات کروانی چاہیئے تاکہ صحافیوں پر ظلم کرنیوالے بے نقاب ہوں اور اپنے انجام کو پہنچیں، صحافی اپنی زندگیاں خطروں میں ڈال کر معاشرے کی آنکھ اور کان بن کر مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھاتے ہیں حکومت کو صحافیوں کے حقوق پر حقیقی معنوں میں توجہ دے کر زبانی چوتھا ستون کہنے کے بجائے صحافت کو عملی طور پر چوتھا ستون بنانا چاہیئے تاکہ صحافیوں کو ان کے بنیادی حقوق اور تحفظ فراہم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں