سندھ پولیس کے شہید ہونے والے آفیسران اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا”

رحیم یار خان ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی سندھ پولیس کے شہید ہونے والے آفیسران اور جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت ، نماز جنازہ ادا کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلند درجات کے لیئے دعاکی
نماز جنازہ گھوٹکی ایس پی آفس کے لان میں ادا کی گئی، اس موقع پر شہداء کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈی پی او گھوٹکی تنویر حسین تنیو ،سندھ پولیس کے آفیسران و جوانوں کی کثیر تعداد نے شہداء کی نماز جنازہ ادا کی اور پھولوں کی چادریں چڑھایں،رینجرز کے اعلیٰ آفیسران ،سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد کی بھی نماز جنازہ میں شرکت، شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلند درجات کے لیئے دعا کی گئی* *ترجمان پولیس رحیم یار خان*

یاد رہے کہ گھوٹکی ” رونتی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو سمیت 2 ایس ایچ اوز اور 2 اہلکار شہید، ٹوٹل 5 شہادتیں جبکہ 4 بکتر بند، 10 پولیس موبائلیں اور 20 پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں