ناقص کوالٹی دودھ ثابت ہونےپر دوکانداروں کوجرمانے”

رحیم یار خان( ) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سلمان خان لودھی کی ھدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد جہانزیب کے ہمراہ اسماعیل ملک شاپ سٹی پل تحصیل رحیم یار خان کا وزٹ کیا اور دودھ کی کوالٹی کا معائنہ کیا جو ملاوٹ شدہ پایا گیا ملاوٹ کے معیار کو چیک کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موقع پر سیمپل لے کر معائنہ کیا اور ناقص کوالٹی ثابت ہونےپر دوکاندار کو 20000 جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے بعد نیو داتا دودھ ھاوس سٹی پل تحصیل رحیم یار خان کا دودھ بھی چیک کیا جو کہ معیار کے مطابق نہ تھا جس پر دوکاندار کو نوٹس جاری کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے مزید ہدایت جاری کی کہ ملاوٹ اور کوالٹی کے کم معیار پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں