آرمی میں بھرتیاں شروع،،،،،،،،،

بہاول پور:( ) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس بہاول پور کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ کے مطابق پاک فوج میں بحیثیت سپاہی شمولیت کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے

جس کے مطابق17اور18 فروری 2020ء کو آرمی بھرتی دفتر بہاول پور میں 19اور20فروری کو آرمی بھرتی دفتر بہاول پور کی ٹیم پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول نگر، 21فروری کوڈگری کالج کہروڑ پکا اور24،25،26 فروری کو خواجہ فرید ڈگری کالج رحیم یارخاں میں بھرتی کرے گی۔

بھرتی کے خواہشمند حضرات اپنے اصل کاغذات فوٹو کاپی اور تصاویر کے ساتھ صبح آٹھ بجے پہنچیں، مزید برآں جن امیدواروں نے اکتوبر اور نومبر2019ء میں اپلائی کیا وہ اپلائی نہیں کرسکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں