ڈپٹی کمشنر کا ناقص آٹا سپلائی کرنے پر فہد شاہد فلور ملز کا کوٹہ منسوخ، دیگر ملز کی کڑی مانیٹرنگ کے احکامات”

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے شہر میں آٹا کی سپلائی کا جائز ہ لینے کے لئے مختلف سستے آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے آٹا کے معیار اور سٹاک کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے ناقص آٹا سپلائی کرنے پر فہد شاہد فلور ملز کا کوٹہ فوری منسوخ جبکہ دیگر ملز کی کڑی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زمان خان نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں آٹا کی ڈیمانڈ اور سپلائی بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرسلمان خان لودھی نے آٹا خریداری کے لئے آئے شہریوں سے آٹا کے معیار، مقدار اور نرخوں بارے معلومات حاصل کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔شہریوں کو ریلیف پہنچانا ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے شہریوں کی نشاندہی پر محکمہ خوراک کو عوامی سہولت کے لئے ضلع میں مزید سستے آٹا سیل پوائنٹس قائم کرنے اور آبادی کے تناسب کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے سے موجود سیل پوائنٹس پر دوگنا سپلائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک یقینی بنائے کہ آٹا کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ناقص آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ بند اور مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سستے آٹا کے71سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں شہریوں کو 10کلو گرام آٹے کا بیگ648روپے میں دستیاب ہے جبکہ آٹا یا گندم کی ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز او ر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ و ہ ضلع میں اشیاء روزمرہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں اور تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں