پریس کلب میں پرتکلف صبحانے اور”صوفیانہ کلام“کی تقریب کاانعقاد”

رحیم یارخان( ) ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے زیراہتمام اوردیس سیواسنگت کے تعاون سے ممبران پریس کلب کے اعزازمیں پرتکلف صبحانے اور”صوفیانہ کلام“کی تقریب کاانعقادکیاجس میں شیخوپورہ سے آئے پاکستان کے معروف باباگروپ کے صوفی حسنین اکبراورصوفی اسلم باہونے صوفیانہ کلام پڑھے جس سے ممبران پریس کلب خوب لطف اندوزہوئے۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے صدرعاصم صدیق، جنرل سیکرٹری محمدثاقب نے کہاکہ پریس کلب کے ممبران کی تفریح کے لیے ایسے پروگرامزکاانعقادجاری رکھنے کی روایت قائم کردی ہے اورہماری کوشش ہوگی کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ممبران کے لیے ہرماہ ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے, انہوں نے کہاکہ ہم اس بہترین پروگرام میں تعاون کرنے پردیس سیواسنگت کے صدرساجدآرائیں، عمران جلیل بھٹی، ظفراقبال، توصیف صدیقی، رئیس جاویدثاقب کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

اس موقع پرممبران پریس کلب نے صدرعاصم صدیق اورمحمدثاقب کی جانب سے اپنے اعزازمیں منعقدکی گئیں تفریح وطبع کی تقریبات پرخوشی کااظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ صدرعاصم صدیق اورجنرل سیکرٹری محمدثاقب اور ان کی کابینہ ممبران پریس کلب کی فلاح وبہبودکے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائے گی۔ آخرمیں صدرپریس کلب عاصم صدیق نے باباگروپ کے صوفی حسنین اکبراورصوفی اسلم باہوکوتعریفی شیلڈپیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں