صحافت شیوہ پیغمبری ہے جسے انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کرناچاہیے، خواجہ راول معین کوریجہ

رحیم یارخان( ) ولی عہد دربارحضرت خواجہ غلام فریدؒوڈائریکٹرخواجہ فریدچیئراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورخواجہ راول معین کوریجہ کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد،

نومنتخب صدرعاصم صدیق، جنرل سیکرٹری محمدثاقب اوران کی کابینہ کے عہدیداران کومبارک باددیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ خواجہ راول معین کوریجہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صحافت شیوہ پیغمبری ہے جسے انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کرناچاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کے لیے، رحیم یارخان کے صحافی مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل حکام بالاتک پہنچاکراپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں امیدکرتے ہیں کہ ملکی ترقی اوردین اسلام کی سربلندی کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ حضرت خواجہ فریدؒکی نگری چولستان ہیڈفرید کے مقام پرتین روزہ فرید میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے کہ 22، 23اور24 فروری کو منعقد ہوگا, جس کی آگاہی کے لیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے،

ہم نومنتخب صدرعاصم صدیق، سینئرنائب صدر چوہدری محمد شہباز، نائب صدر ملک ظہیرانور، جنرل سیکرٹری محمدثاقب، جوائنٹ سیکرٹری نذرعباس، سیکرٹری فنانس حافظ فلک شیرسندھو، سیکرٹری اطلاعات محمد صدیق بلوچ، ممبران مجلس عاملہ محمدعارف ڈوگر، شیخ جہانگیر اشرف، راؤنعمان اسلم، رانا محمدعثمان، سردار احمدپہوڑ، جاویداقبال، رضوان اخترچوہدری اور اویس اسلم کوبلامقابلہ کامیابی پرمبارک بادپیش کرتے ہیں۔ اس موقع پرسینئرنائب صدرچوہدری محمد شہباز، جنرل سیکرٹری محمدثاقب، انفارمیشن سیکرٹری محمدصدیق بلوچ نے خواجہ راول معین کوریجہ کوپریس کلب آمداورمبارک باد دینے پران کاشکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں