پولیس مقابلہ”دو ڈاکو ہلاک،ایک ڈاکو اور تین پولیس ملازم زخمی”

رحیم یار خان کچہ ماچھکہ میں پولیس مقابلہ، ڈی پی او آختر فاروق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے،

رحیم یار خان( ) پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک ڈاکو زخمی، دو ڈاکو مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلہ میں تین پولیس ملازم بھی زخمی ہوئے، ڈی پی او آختر فاروق اوراے ایس پی شاہ زیب چاچڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود، ترجمان پولیس

پولیس اور ڈاکووں کے درمیان پولیس مقابلہ کچہ ماچھکہ کھروڑ کے علاقے میں پیش آیا، مقابلے میں خطرناک سیلرا گینگ کے دو ڈاکو مارے گئے ایک زخمی، مزید کاروائی جاری ، مقابلے میں پولیس کے تین جوان بھی زخمی ہوئے ،پولیس نے تینوں زخمی اہل کاروں کو علاج معالجہ کے لیئے کشمور ہسپتال منتقل کر دیا ، جنکی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر مزید کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ، ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں