رحیم یارخان پریس کلب میں اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے لائبریری کارنر کا قیام“

بہاولپور( ) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم خصوصا اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

پریس کلب رحیم یار خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور رحیم یار خان کیمپس کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو احسن انداز سے اجاگر کیا۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان عاصم صدیق سے اپنے دفتر ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان پریس کلب اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مابین صحافیوں کے بچوں کے لیے ہر سیمسٹر میں 2 بچوں کے وظائف کا کوٹہ سینڈیکٹ سے منظور شدہ ہے۔ اسی طرح رحیم یارخان پریس کلب میں لائبریری کارنر کے لیے فرنیچر آئندہ چند روز میں فراہم کر دیا جائے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے بہاول پور پریس کلب کی طرح رحیم یار خان پریس کلب کو الصادق لائبریری کارنر کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی سے صحافی مستفید ہوں گے اور ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر سینئر صحافی قیصر غفور، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمدخالد، ڈائریکٹر ایلومینائی ڈاکٹر اظہر حسین اور سینئر ایلومینائی رضا ملک موجود تھے۔ ڈاکٹر اظہر حسین نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یا رخان عاصم صدیق کو ایلومینائی شیلڈ پیش کی۔

صدر پریس کلب رحیم یار خان نے پریس کلب کی بھرپور پذیرائی پر وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رحیم یار خان پریس کلب ترقی و تعلیم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے لائبریری کارنر کے قیام پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ اور ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خاں کی طرف سے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو یادگاری شیلڈ پیش کی,

اپنا تبصرہ بھیجیں