قائدمسلم لیگ کی آمد سے پاکستان کانقشہ تبدیل ہوجائے گا, مائزہ حمید گجر

رحیم یارخان( ) میاں نوازشریف محسن پاکستان ہیں عوام اپنے محبوب لیڈرمیاں نوازشریف کاوطن پہنچنے پروالہانہ استقبال کرکے ثابت کریگی کہ وہ (ن) لیگ کے مشن کیساتھ کھڑی ہے قائدمسلم لیگ کی آمد سے پاکستان کانقشہ تبدیل ہوجائے گا ترقی کے ضامن میاں نوازشریف کے بھرپوراستقبال کی تیاریاں ملک بھرمیں جوش وخروش سے جاری ہیں 21 اکتوبر کوعوام کا سمندر اپنے محبوب لیڈرکے استقبال کے لیے لاہورپہنچے گامیاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے پی ٹی آئی کے نام نہاد انقلابی لیڈر نے عوام کو سہانے خواب اورسبز باغ دکھانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔

ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی رہنماء وسابق ایم این اے مائزہ حمیدگجرنے مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری خالدہ پروین، سابق ضلعی صدرآمنہ بیگم، سٹی صدرآسیہ زمان، سابق سٹی صدررضیہ گل، غزالہ، شہانہ مرتضیٰ ودیگرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے تمام سازشی کردار انجام کو پہنچ رہے ہیں، میاں نواز شریف کو اڈیالہ میں دیکھنے کا خواہشمند آج خود اڈیالہ میں بیٹھا ہے کوئی کتنے ہی دعوے کر لے پاکستان کے اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہی ہونگے کیونکہ ہر مشکل وقت میں انہوں نے ہی ملک کو سنبھالا ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے پاس ترقی اور خدمت کا وسیع ریکارڈ موجود ہے21اکتوبر کو عوام کاٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر مینار پاکستان پر قائد میاں نواز شریف کا تاریخی اور فقید المثال استقبال کرے گا میاں نواز شریف کی واپسی سے پاکستان کی ترقی لوٹ آئے گی قوم نے بہت مشکل حالات کاسامنا کیااب انشاء اللہ اندھیرے اورتکلیفیں دورہوجائیں گی میاں نواز شریف واپس پہنچتے ہی عوام کے جم غفیر سے مینار پاکستان پر خطاب کرینگے اور پاکستان کی معاشی مشکلات کا حل دینگے پوری قوم مسائل کے حل کے لیے اپنے قائد کی منتظرہے نواز شریف پاکستان واپس آکرترقی کاسفروہیں سے شروع کریں گے جہاں 2018ء میں سازش کے تحت اس سفرکوروکا گیا تھا، میاں شہبازشریف نے بطوروزیراعظم ملک کومسائل کی دلدل سے نکالاہے اورآج ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں