اگر مسلم لیگ کے ادوار کو تاریخ سے نکال دیا جائے تو ملک کھنڈرات کے سواکچھ نہیں“ میاں امتیاز احمد

رحیم یارخان( ) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ 2024ء جنرل الیکشن کا سال ہے اور 8 فروری مسلم لیگ(ن) کی دوتہائی اکثریت کے ساتھ کامیابی کا دن ثابت ہوگا، عوام اپنے محبوب قائد میاں محمدنواز شریف کو وزیراعظم بنوا کر ملک کی تعمیرو ترقی کا سفر ایک بار دوبارہ شروع کریں گے۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں آج تک جتنے ریکارڈ ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں وہ سب میاں محمد نوازشریف کے مرہون منت ہیں اگرمسلم لیگ (ن) کے ادوار کو تاریخ سے نکال دیا جائے تویہ ملک کھنڈرات کے سواکچھ نہیں، انہوں نے کہاکہ آج سے چار سال قبل ملک میں بدتمیزی کا کلچر رائج کرنے والے عمران نیازی نے عوام کوبنیادی حقوق سے محروم کیابلکہ ملک سارانظام تہس نہس کرکے رکھ دیا اور پنجاب پر عثمان بزدار جیسا عذاب مسلط کیا، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ خوشحالی کا دور ایک بارپھر آئے گاحلقہ بندیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ آبادی کے لحاظ سے حلقہ بندیوں میں تبدیلی ہوئی ہے جس سے ان کے حلقہ کے مختلف علاقے دوسرے حلقوں میں تبدیل کیے گئے ہیں جس کے خلاف مقامی لوگوں اور پارٹی نے حلقہ بندیاں چیلنج کی ہوئی ہیں جوبھی نتیجہ آئے ہم قبول کریں گے، پارٹی اختلافات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندرچھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں جن کا مل بیٹھ کرحل نکالنا ہماری ذمہ داری ہے اورمثبت کردار میں ادا کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اگر ٹکٹ دی تو عوام کی خدمت کاسفر بہتر انداز میں جاری رکھیں گے اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،

انہوں نے کہاکہ الیکشن تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پارٹی نے انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور بھرپور انداز میں عوامی رابطہ مہم شروع کرچکے ہیں اس موقع پرسابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبداللطیف بھٹی، سابق کونسلرزعبدالوحیدبھٹی، عمرحمیدچوہدری، عبدالواحد، چوہدری محمد رفیق، عالم خان، توقیرخان، وقاص رفیق، میاں منصور سمیت لیگی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں