او ائی سی عرب لیگ اور اقوام متحدہ سے توقعات وابستہ کر نا فضول ہے۔ علماءکرام

رحیم یارخان ( ) او ائی سی عرب لیگ اور اقوام متحدہ سے توقعات وابستہ کر نا فضول ہے۔فلسطین کی تباہی پر خاموشی کی بجائے مسلم ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے,

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف، وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا عامر فاروق عباسی، جے یوآئی کے ضلعی ڈپی سیکرٹری جنرل حافظ ناصر علیم بھٹی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سٹی امیر مولانا قاضی جواد الرحمن ،پاکستان علماء کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا سعد اللہ شفیق۔ اقراء القرآن انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مولانا سیف اللہ خالد اور جے یوآئی کے نائب امیر مولانا سلمان خالد نے کہا مسلم حکمران فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے، تمام اسلامی ممالک فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں ان کا ساتھ دیں مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطی میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔فلسطینی اپنے حقوق کے لئےطویل عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں،جس پر ہم فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسرائیل ایک ناپاک اور ناجائز ریاست ہے جو سرزمین مقدس پر قابض ہے۔اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں سے غاصبانہ قبضہ ختم کرے۔ عالمی برادری امن کے قیام اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسرائیل فوری طور پر نہتے فلسطینیوں پر مظالم بند کرے۔ اسرائیل ایک نا سوربن چکا ہے، نہتے فلسطینیوں پر جارحیت پر امریکہ اور یورپی یونین کا متعصبانہ رویہ قابل مذمت ہے۔ مسئلہ فلسطین پر عالم اسلام کے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں او ائی سی اورمسلم امہ اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور فلسطینیوں کو جینے کا حق دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں