ڈاکوؤں سے مقابلہ“پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی تاریخ رقم کی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی

وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا,وزیر اعلی محسن نقوی کا ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم ,ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے,کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے ۔ محسن نقوی
گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہونے۔ پولیس کی کارروائی میں 4 ڈاکو مارے گئے۔ بریفنگ

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل غلام حسین کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی, وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شہید کانسٹیبل غلام حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت,
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی شہید کانسٹیبل غلام حسین کے اہل خانہ سے والد سے ملاقات، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کو والد کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا, آپ کے بیٹے نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ قوم شہید کانسٹیبل غلام حسین کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔پنجاب حکومت شہید غلام حسین کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی۔ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں پر ناز ہے۔پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی تاریخ رقم کی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور جسد خاکی پر پھول رکھے

وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید ہونے والے کانسٹبیلز غلام حسین، محمدقاسم اور محمد ارشاد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ,وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید کانسٹیبلز کے والد ۔ بھائیوں کو دلاسہ دیا, شہید کانسٹیبل قاسم نے زخمی ہونے کے باوجود ڈاکوؤں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔ قاسم اور ارشاد نے بہادری کے ساتھ ڈاکووں کا مقابلہ کیا۔ محسن نقوی

مجھے فخر ہے کہ میں شہید کا والد ہوں۔ شہید قاسم کے والد کی وزیر اعلی سے گفتگو

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچے,وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی ,وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی
وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی ,وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکارو ں کا حوصلہ بڑھایا او رانہیں شاباش دی ,وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ,کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسر او راہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی
وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی زخمی پولیس اہلکارو ں کی عیادت کی,
صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس او ردیگر افسران بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں