انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی بطور وفاقی وزیر تعلیم اور گورنر پنجاب خدمات اور بہاولپور و رحیم یارخان کا حالیہ دورہ“

بہاولپور ڈویژن کے لیے انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی بطور وفاقی وزیر تعلیم اور گورنر پنجاب خدمات اور بہاولپور و رحیم یارخان کا حالیہ دورہ

انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اپنی وزارت کے دور میں انہوں نے تعلیم اور امور داخلہ میں غیر معمولی خدمات سرانجام دیں- روشنیوں کے شہر کراچی میں تین دہائیوں کے بعد امن کی بحالی ہو یا فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں میں آزاد فضاوں کو واپس لانا اور بلوچستان کو بھی امن وآشتی سے روشناس کرایا- اعلی تعلیم کے شعبے 120 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ گرانٹ بھی پہلی بار انہں کے دور میں فراہم کی گئی۔ یہ گرانٹ 2013 میں صرف 34 ارب روپے تھی ۔ یکساں تعلیمی نصاب دراصل بلیغ الرحمن صاحب کے دور میں ہی نافذ ہوا جو اسلامی تعلیمات کےمطابق اور قومی امنگوں کا ترجمان تھا- قرآن پاک کی تعلیم کو بھی سکول، کالج اور یونیورسٹی کے نصاب کا حصہ بنایا گیا-انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے بطور رکن قومی اسمبلی، وزیر تعلیم بہاولپور کی ترقی کے لئے بے پناہ خدمات سر انجام دی – نئے کالجز، پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ، ووکیشنل ادارے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کیمپس، دو نجی جامعات کے کیمپس، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی، چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز بھی انہی کے دور میں قائم ہوئی بہاولپور میں فلائی اوور اور انڈر پاس اور شہر و دیہی علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیلئے انجینئر بلیغ الرحمن نے بہت ذیادہ کام کیا اور بغداد الجدید کیمپس میں فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور ہاسٹلز کے لیے 87 کروڑ روپے، بہاولنگرکیمپس میں فیکلٹی کی عمارت کیلئے 54 کروڑ روپے اور رحیم یار خان کیمپس کی عمارت اور باونڈری وال کے لئیے 76 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوئی۔ بہاولنگر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کیمپس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر کا کریڈٹ بھی بلیغ الرحمن کے سر جاتا ہے۔

رحیم یارخان میں اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس کے علاوہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جنوبی پنجاب میں انجینئرنگ اور آئی ٹی کے میدان میں اعلی ترین یونیورسٹی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ یہ منصوبے انہی کے دور میں پایہ تکمیل کو بھی پہنچ گئے۔بہاولپور کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ گورنر پنجاب جیسے بڑے آئینی عہدے کے لیے انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا انتخاب کیا گیا- انجینئر محمد بلیغ الرحمن امریکہ میں ریاست فلاڈلفیا کی نامور یونیورسٹی سے الیکٹرکل انجینیرنگ میں ڈگری یافتہ ایک بڑے سیاسی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں۔ انکے والد میاں عقیل الرحمان نے رکن اسمبلی کے طور پر بہاولپور کی نمائندگی کی۔ بطور گورنر پنجاب بہاولپور کے لیے ترقیاتی منصوبے خاص طور پر تعلیمی ترقی کے منصوبے اب بھی جناب بلیغ الرحمان کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی میں اب بھی زوروشور سے جاری ہیں۔ حال ہی میں خواتین کے کالج آف ہوم اکنامکس کے منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا اور گورنر نے اس شاندار کالج کا افتتاح کیا۔ بہاولپور کے لئے بہاولپور انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصوبہ دو دہائیوں سے عملی تعبیر کا منتظر تھا جو اب بلیغ الرحمن صاحب کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب حکومت نے بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے لیے 2 ارب روپے کے میگا پراجیکٹ کو بحال کر دیا ہے۔ ان کے اقدام پر اسکیم کی بحالی کے بعد، اس کا PC-1 تیار کر کے منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کے محل وقوع کے بارے میں جناب گورنر کہنا ہے کہ اس وقت گورنمنٹ کالج فار ہوم اکنامکس کی نئی تعمیر شدہ عمارت کے ساتھ زمین کا ایک ٹکڑا دستیاب ہے جہاں یہ تعمیر ہوگا۔اس وقت وہ دریائے ستلج کے خشک بیڈ میں ایک مصنوعی جھیل تیار کرنے کی اپنی تجویز کے احیاء پر کام کر رہے ہیں تاکہ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کیا جا سکے تاکہ آرسینک کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ گورنر بلیغ الرحمن کی تحریک پر ہی حال ہی میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال (بی وی ایچ) کے مختلف وارڈز کی تزئین و آرائش اور بہتری کے لیے 800 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے بی وی ایچ میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی دو مشینیں شامل کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔دو دوز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی بہاول پور میں دوست ملک چین کے تعاون سے قائم کی گئی ایڈوانس آئی ٹی لیب کے افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پاسداری سے معاشرے ترقی کرتے ہیں اور آئین اور قانون کی بالادستی سے ملکی ترقی کا سفر تیز تر ہوگا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ دنیا میں چین سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ پاک چین دوستی دنیا میں اپنی مثال آپ ہے اور چائینز قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے بہاول پور میں ایڈوانس آئی ٹی لیب کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہنر مند نوجوان تیار کرنے کے سلسلے میں ہم کئی منصوبوں پر کام کرہے ہیں تاکہ یہ افرادی قوت مختلف شعبوں میں کام کرکے بہترین روزگار حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر خصوصی طور پر موجود تھے۔
گورنر پنجاب جناب انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے گزشتہ روز رحیم یارخان کا بھی دورہ بھی کیا اور شیخ زائد میڈیکل کالج کے پانچویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ساتھ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر وحید راٹھور نے شرکت کی۔ کانوکیشن تقریب کے دوران 298 گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں جن میں 52طلبا نے امتیازی نمبر حاصل کیے اور 47 نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔

تحریر:
محمد اسد نعیم
شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

اپنا تبصرہ بھیجیں