ریسکیورزنے ایمانداری کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم,

ریسکیورزنے ایمانداری کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعبدالستاربابر

ریسکیو رحیم یار خان کے محنتی اور ایماندار ریسکیورزطاہرمبشر،بلال احمداورآصف حسین نے گذشتہ رات کچہ صادق آباد روڈلاڑ پیٹرول پمپ کے قریب ہونے والے موٹرسائیکل حادثہ میں بے ہوش زخمی چڑیا گھرروڈ کے رہائشی 60سالہ نصراللہ کوابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا اس دوران اس زخمی کے پاس موجود 54290روپے نقدی،2موبائل فون ویوواور نوکیا،125ہونڈاموٹرسائیکل،اشیاءضروریہ اور دیگر ضروری کاغذات کو ایماندار ریسکیورز نے اپنی تحویل میں لیااور فوراََ ریسکیو کنٹرول روم کو اس کی اطلاع فراہم کی۔جس پر کنٹرول روم سٹاف نے فوراََ کاروائی کرتے ہوئے نمبر ٹریس کرتے ہوئے مریض کے لواحقین سے رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا، ایمرجنسی کے دوران ممکنہ ہیڈ انجری کے (بے ہوش ) تنہا مریض کو بروقت شیخ زید ہسپتال شفٹ کیا۔شفٹ انچارج محمد حفیظ نے متعلقہ اہل کاروں کے ہمراہ مریض کے بھائی کو تمام سامان،موٹرسائیکل اور نقدی واپس کردئیے۔

ڈاکٹر عبدالستار بابر نے متعلقہ سٹاف کو ان کی بہترین کارکردگی اور ایمانداری پر انہیں داد دی اور کہا کہ ریسکیورز کو فراہم کی گئی بہترین تربیت کی یہ زندہ مثال ہے جس پر ہمارے ریسکیورز عمل پیرا ہیں اور لوگوں کی جانوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بے ہوش مریضوں کی نقدی اور دیگر سامان کو بحفاظت مالکان تک پہنچایاجا رہا ہے۔جس سے نا صرف دنیا میں ریسکیورز کی ان کاوشوں کی قدر کی جاتی ہے بلکہ آخرت میں بھی اس کا بہت بڑا اجر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں