ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م 21تا23مارچ2020ءکو جشن بہاراں میلہ کو سابقہ روایات سے بڑھ کر منایا جائے گا

مورخہ11مارچ 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م 21تا23مارچ2020ءکو جشن بہاراں میلہ کو سابقہ روایات سے بڑھ کر منایا جائے گا ،شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس میں تین روزہ جشن بہاراں میلہ میں فلاور شو، سپورٹس پروگرام ،فوڈ اسٹریٹ، ہارس اینڈ کیٹل شو، برڈ شو،علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلئے مختلف نوعیت کے سٹالز سمیت دیگر رنگا رنگ تفریحی و میوزیکل پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے ۔یہ بات انہوں ضلع کی تاجر برادری و صنعتکاروںسے تین روزہ جشن بہاراں میلہ کے انعقاد کے سلسلہ میں تجاویز و تعاون کے حوالہ سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر) ریاست علی ،پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر، صدر کریانہ ایسوسی ایشن سمیت دیگر کاروباری تنظیموں اوربڑی انڈسٹریز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن بہاراں میلہ ضلع کی بڑی تفریحی سرگرمی ہے جس میں تاجر برادری کی شمولیت و تعاون ناگزیر ہے اور ہمیشہ ہی اس ضلع کی تاجر برادری اور صنعتکاروں نے عوامی فلاح وبہبود اور انہیں تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے کے اقدام میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنا کردار اد اکیا۔انہوں نے شرکاءسے تین روزہ پروگرام کو کامیاب بنانے اور اس میں مختلف نوعیت کے تفریحی و صحت مندانہ پروگرام ترتیب دینے کے سلسلہ میں تجاویز طلب کی۔اس موقع پر تاجر رہنماﺅں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں