شیخ زید ہسپتال کے اپ گریڈڈ وارڈز کا افتتاح“

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رحیم یار خان میں عام وین پر سفر، شیخ زید ہسپتال کے اپ گریڈڈ وارڈز کا افتتاح کیا

اوپی ڈی، گائنی اور کارڈیالوجی وارڈز کا دورہ، شیخ زید ہسپتال اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو 80روز میں مکمل کیاگیاہے
رحیم یار خان میں ایسا بہترین ہسپتال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ڈاکٹرز اور نرسز اب خیال رکھیں، معیاری سہولتیں رحیم یار خان جیسے دور دراز علاقوں کا بھی حق ہے
الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم نے بھرپور معاونت کی، پنجاب حکومت نے تمام عملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا تھا، اختیارات کمیشن نے استعمال کئے
الیکشن کمیشن کی جس طرح سے معاونت کرسکتے تھے کی ہے، پراجیکٹس پر باقی ماندہ کام اگلی حکومت کریگی:رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو

رحیم یارخاں(14فروری) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی رحیم یار خان پہنچ گئے اور افسران کے ہمراہ ائیر پورٹ سے عام وین میں سفر کرتے ہوئے شیخ زید ہسپتال پہنچے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے اپ گریڈڈ او پی ڈی، کارڈیالوجی یونٹ اور گائنی یونٹ کا افتتاح کر دیا۔شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کو 80روز کی ریکارڈ مدت میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ہسپتال میں سہولتوں کا معیار لاہور کے نجی ہسپتالوں سے بہتر ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے او پی ڈی، کارڈیالوجی اور گائنی وارڈ کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے معیار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈڈ وارڈز کا وزٹ کیااور محکمہ تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کو شاباش دی۔ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسز نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور طبی سہولتوں پر اطمینان کااظہار کیا۔سیکرٹر ی صحت نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری جبکہ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رحیم یار خان میں ایسا بہترین ہسپتال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسز اب اس ہسپتال کا خیال رکھیں۔ علاج معالجے کی معیاری سہولتیں رحیم یار خان جیسے دور دراز علاقوں کے شہریوں کا بھی حق ہے۔

الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کی۔ پنجاب حکومت نے تمام عملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا تھا، اختیارات الیکشن کمیشن نے استعمال کئے۔ الیکشن کمیشن کی جس طرح سے معاونت کرسکتے تھے کی ہے۔ پراجیکٹس پر باقی ماندہ کام اگلی حکومت کرے گی۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ایم ایس ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں