شیخ زید میڈیکل کالج میں نئے داخل ہونے والے طلباء کی وائٹ کوٹ“ تقریب حلف برداری کی تقریب“

رحیم یارخان( ) شیخ زید میڈیکل کالج میں نئے داخل ہونے والے ایم بی بی ایس کے طلباء کے لیے وائٹ کوٹ دینے اورتقریب حلف برداری کی پروقار تقریب کا اہتمام کالج کے سبزہ زار میں کیاگیا،
ض
تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری تھے، ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر، اور ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے ایچ اوڈیز، سینئر پروفیسرز، والدین اور طلباء کی ایک کثیرتعداد موجودتھی۔انچارج اورتقریب کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر شیخ خرم سلام سہگل اورانکی ٹیم نے وائٹ کوٹ کی اس تقریب میں تمام مہمانوں کو ویلکم کیا۔ تقریب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری، پروفیسر ڈاکٹر شیخ خرم سہگل اوردیگر نے طلباء وطالبات کو وائٹ کوٹ پہنائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری نے نئے آنے والے طلباء وطالبات کو ویلکم کیا اورشیخ زید میڈیکل کالج میں طلباء وطالبات کے داخلہ لینے پرانکے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹری کا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے اورایک اچھا ڈاکٹر بننے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے والدین اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں،انہیں آپ سے مستقبل میں بہتری کی توقع ہوتی ہے، آج جو وائٹ کوٹ طلباء وطالبات کو دیے گئے ہیں مجھے امید ہے آپ اس وائٹ کوٹ پر کوئی داغ نہیں لگنے دیں گے۔انہوں نے نئے داخل ہونے والے طلباء وطالبات سے حلف لیتے ہوئے کہا کہ آپ کے کاندھوں پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوگئی ہیں اب اپنے اندر ہمت،جذبہ اورقوت برداشت پیداکرنا ہوگی۔ اپنے اساتذہ کا بے حداحترام کریں انہوں نے میڈیکل شعبے کی اخلاقیات اورانسانیت کی خدمت تہہ دل سے کرنے کی ضرورت پرزوردیا، تقریب میں لاہور ہیلتھ یونیورسٹی سے پورے پنجاب کی یونیورسٹیوں سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو شیلڈز اورکیش پرائز دیے، انہوں نے اپنے خطاب میں پروفیسرڈاکٹر خرم سلام سہگل،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شمع اقبال،ڈاکٹر ضیاء ودیگر کو انکی تدریسی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا،

اس موقع پر آرگنائزر اور انچارج پروفیسر ڈاکٹرخرم سلام سہگل،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شمع اقبال نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید، پروفیسر ڈاکٹر سلطان احمداویسی نے بھی خطاب کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر آسیہ حسین نے بڑی خوبصورتی سے انجام دیے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مظہرجام، پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال، آرتھو پیڈک سرجن وایچ اوڈی پروفیسرڈاکٹر ظفراقبال، پروفیسر ڈاکٹر نزہت رشید،پروفیسر ڈاکٹر مسز سطان احمد اویسی، پروفیسر ڈاکٹر بلال غفور، پروفیسر ڈاکٹرشازیہ ماجد خان، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ظہور، پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد، سینئررجسٹرار کارڈیالوجی ڈاکٹر امجد عزیز، پروفیسرڈاکٹر جاویداقبال،پروفیسر ڈاکٹرعابد ریاض، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرنورین کوثر ودیگر موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں