چولستان میں حالیہ سروے کے دوران کہیں بھی ٹڈی دل کی افزائش کے آثار نہیں ملے ہیں۔ کمشنر بھاولپور

بہاول پور:08/اپریل( )کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری کی زیر صدارت انسداد ٹڈی دل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک جائزہ اجلاس ان کے دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں علی شہزاد، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب جدون اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا سلیم احمدسمیت ملٹری افسران اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔



کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان میں حالیہ سروے کے دوران کہیں بھی ٹڈی دل کی افزائش کے آثار نہیں ملے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کی ٹیمیں چولستان اور ملحقہ یونین کونسلوں میں مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنائیں۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ ٹڈی دل کی ممکنہ افزائش کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام متعلقہ محکمہ جات گذشتہ سال کی طرح مربوط حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں اور ٹڈی دل سے تحفظ کے لئے موثر آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں