دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے تین ڈکیت گرفتار,

رحیم یارخان ( ) دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے تین ڈکیت گرفتار۔ شہری کو گولی مارنے اور لوٹ مار کرنے کا اعتراف مزید تفتیش جاری۔ شہری پولیس کارکردگی کو سراہانے ڈی پی او آفس پہنچ گئے گلدستہ پیش کیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹسمابہ پولیس چوکی ترنڈہ سوائے خان کی حدود میں کچھ عرصہ قبل وقفے وقفے سے ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی تھیں جس میں محمد ارشاد نامی شہری کے بیٹے عبدالرحمن کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، دوسری ڈکیتی میں سرفراز نامی شہری سے ہونے والی ڈکیتی کے دوران اسلحہ کی نوک پر نقدی، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا تھا جن کے مقدمات درج کر لیے گئے تھے

ڈی پی او منتظر مہدی نے ڈی ایس پی صدر رانا اکمل رسول نادر اور ایس ایچ او یاسین گجر کو حکم دیا تھا کہ ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتارکیا جائے جن کی ہدایات پر چوکی انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ذوالفقار نے جدید ٹیکنالوجی اور حکت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں وارداتوں کو نہ صرف ٹریس کر لیا بلکہ تینوں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔ جس پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے محمد اشفاق، عبدالرحمن، سرفراز احمد معززین علاقہ جام جاوید گھسورا، عرفان علی اور عدنان سرور ڈی پی او آفس آئے جہاں پر انہوں نے ڈی پی او منتظر مہدی سے ملاقات کرکے انہیں گلدستہ پیش کر کے پولیس کی کارکردگی کو سراہا جس پر ڈی پی او منتظر مہدی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پولیس کا فرض ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں