فی الحال ضلع سمیت نزدیکی اضلاع میں ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہو رہی,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مورخہ03 جون 2020
رحیم یار خان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ ضلع میں ٹڈی دل کی موجودگی کے حوالہ سے سرویلنس کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور فیلڈ ٹیمیں ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ہوئے انسدادی کارروائیوں کا آغاز کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی مانیٹرنگ و انسدادی کمیٹی برائے ٹڈی دل کے اجلاس کی صدا رت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ضلع سمیت نزدیکی اضلاع میں ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہو رہی تاہم محکمہ زراعت نزدیکی اضلاع سے بھی مکمل رابطہ رکھے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملہ کی صورت میں فوری انسدادی آپریشن کا آٓغاز کیا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کو23زرعی زون میں تقسیم کرتے ہوئے 25افراد پر مشتمل سرویلنس و کمبٹ آپریشن ٹیمیں موجود ہیں اور ٹیم لیڈر کے نمبرز متعلقہ زون کے تمام مواضعات کے نمبرداران اور کاشتکاروں کو فراہم کر دیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی اطلاع پر انسدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں