ملک میں دہشت گردی شر پسندی اور جرائم کے قلع قمع کے لیے مختلف زرایعے استعمال کئے جا رہے ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی کافی حد تک مدد گار ثابت ہو رہی ہے, ڈی پی او عمر سلامت

رحیم یارخان ( ) مجرمان اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کر نے کے لیے ٹراولینگ آئی متعارف ٹرانسپورٹرز استعمال کرنے کے پابند۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے انچارج سکیورٹی برانچ فقیر حسین کے ہمراہ ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں ٹرانسپورٹرز کو ٹراولینگ آئی کے متعلق تفصیلاً بریف کیا اور بتایا کہ ملک میں دہشت گردی شر پسندی اور جرائم کے قلع قمع کے لیے مختلف زرایعے استعمال کئے جا رہے ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی کافی حد تک مدد گار ثابت ہو رہی ہے جس سے مجرمان اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جارہی اس سلسلہ میں تمام شہریوں اور ہر مکتبہ فکر کا تعاون از حد ضروری ہے اسی لیے آج ٹراولینگ آئی کو متعارف کرانے کے لیے ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے

کیونکہ یہ آپ لوگوں سے متعلق ہے اور ٹرانسپورٹرز نے جس طرح شارٹ نوٹس پر میٹنگ میں پہنچے ہیں اسی رفتار سے ٹراولینگ آئی کو تمام ٹرانسپورٹ بکنگ سینٹرز استعمال کریں گے۔ جس پر ٹرانسپورٹرز نے اسے قومی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا جس پر ڈی پی او عمر سلامت نے ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کو ٹراولینگ آئی کے استعمال کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی گئی اور اس سلسلہ میں پولیس کے انسٹرکٹرز ٹرانسپورٹرز کے سٹاف کو ٹیکنیکل تربیت فراہم کرے گا اور ٹراولینگ آئی کا استعمال نہ کرنے والے اڈہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں