KFUEIT رحیم یارخان کے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام فیسٹیول کا انعقاد

خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان کے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام فیسٹیول کا انعقاد جس میں طلباء وطالبات نے کاروبار کے فروغ کیلئے جدید پراجیکٹس تشکیل دے کرمارکیٹنگ کرتے ہوئے پراڈکٹس کو نمایاں کیا
رحیم یارخان( )خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان کے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سائنسزکے زیراہتمام IDEAS CARNIVAL 2019 فیسٹیول کاانعقاد ہوا

جس میں BBAکے چوتھے سمسٹر کے طلباء وطالبات نے بز نس کے فروغ کیلئے نئے پراڈکٹس کوتشکیل دے کربنائے ہوئے پراجیکٹس کونمایاں کیا۔انہوں نے پراجیکٹس کواجاگرکرتے ہوئے بغیربجلی سے چلنے والامکینکیل چارجر،پنکھے والی چھتری اورسروسز کے حوالے سے بے شمار منفردپراجیکٹس ڈسپلے کیے۔

ان تمام پراجیکٹس میں انوویشن اورجدیدمارکیٹنگ کرنے کے خاص طریقوں پرتوجہ دی گئی۔ان تمام پراجیکٹس کو لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ انکی ویڈیوایڈ،بروشرزاورسوشل میڈیا پربھی مارکیٹنگ کی گئی تاکہ طلباء وطالبات کوتعلیم حاصل کرنے کے بعد بزنس کیلئے مارکیٹ میں نئی پروڈکٹس لانچ کرکے کاروبارکوفروغ دینے کاطریقہ کارنمایاں کیاجاسکے

۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرانجینئراطہرمحبوب نے فیسٹیول کادورہ کرتے ہوئے سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کوسراہا۔ان کاکہناتھاکہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ نہایت ہی احسن اقدام ہے جس سے آنے والے وقتوں میں طلباء وطالبات کو بہت استفادہ حاصل ہوگا۔اس موقع پرہیڈآف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمدناظم،ایونٹ آرگنائزڈاکٹر سدرہ غضنفر،ڈاکٹر محمدعبداللہ اورلیکچرارسید شہیرحسن رضوی بھی موجود تھے,

اپنا تبصرہ بھیجیں