پانی چوری کی روک تھام اور ملزمان کے خلاف موئثر کارروائی کے لیے محکمہ انہار اور پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی،

رحیم یارخان ( ) پانی چوری کی روک تھام اور ملزمان کے خلاف موئثر کارروائی کے لیے محکمہ انہار اور پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی،

انسپکٹر چوہدری محمد یوسف محکمہ پولیس جبکہ ایس ڈی اوز عبدالراؤف، زمران اور سرفراز خان محکمہ انہار کی جانب سے فوکل پرسن مقرر۔ تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں سرکاری نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے موئثر حکمت عملی اپنانے کی خاطر ڈی پی او آفس میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او عمر سلامت، محکمہ انہار کے سپریٹنڈنٹ انجینئر مرتضی بلوچ، ایس پی رانا محمد اشرف، انچارج سکیورٹی برانچ فقیر حسین، ایس ڈی اوز عبدالراؤف اور زمران شریک تھے۔

شرکاء نے پانی چوری کی موجودہ صورت حال اور اس کے سد باب کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں پائی جانے والی کمی کو دور کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا، سپریٹنڈنٹ انجینئر مرتضی بلوچ نے اس سلسلہ میں ریکارڈ پیش کیا اور محکمہ پولیس سے ٹیلی کیا گیا۔ اس موقع پرنہری پانی چوری کی روک تھام اور ملزمان کے خلاف موئثر کارروائی کے لیے محکمہ انہار اور پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دی پی او عمر سلامت نے اپنے ریڈر انسپکٹر چوہدری محمد یوسف کو محکمہ پولیس کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کر دیا جبکہ محکمہ انہار کی جانب سے ضلع بھر میں ایس ڈی اوز عبدالراؤف، زمران اور سرفراز خان فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ کمیٹی پانی چوری کو روکنے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ کرے گی اور اس سلسلہ میں کی جانے والی قانونی کارروائی پر باہمی رابطہ رکھیں گے اور ریکارڈ مین ٹین رکھیں گے تاکہ کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں