وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں فیصل آباد ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات۔

لاہور25 جون:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں فیصل آباد ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات۔

4 گھنٹے میراتھون سیشن میں اراکین صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔
وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی جانب سے ان کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
وزیراعلیٰ کا شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان۔

حکومت شہروں میں سیوریج، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی کے نظام میں بہتری اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے نئے پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔ عثمان بزدار
فیصل آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ عثمان بزدار
ماضی میں نمائشی منصوبوں کو شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا۔عثمان بزدار
ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔ عثمان بزدار

اراکین اسمبلی کی مشاورت سے علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔عثمان بزدار
فیصل آباد ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ عثمان بزدار
ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے دورے کرنے کی ہدایت۔
انتظامی افسران وزٹ کرکے خود صورتحال کا جائزہ لیں اور بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں۔عثمان بزدار

فیصل آباد ڈویژن میں آب پاک اتھارٹی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار
جھنگ کے ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش کے منصوبے کی منظوری وزارت ریلویز نے دے دی ہے۔عثمان بزدار
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کا غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کرنے کا اعلان۔
غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کیلئے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں۔عثمان بزدار
فیصل آباد میں سپیڈو بسیں مہیا کرنے کیلئے فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت۔

بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔عثمان بزدار
جس محکمے میں بدعنوان ملازم ہیں، وہاں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔عثمان بزدار
کرپشن کے خلاف ہماری حکومت جہاد کر رہی ہے۔عثمان بزدار
کرپٹ عناصر کو عہدوں پر نہیں رہنے دیا جائے گا۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کا بعض بدعنوان افسران کے خلاف اراکین اسمبلی کی شکایات کا سخت نوٹس۔
کیس اینٹی کرپشن کو بھجوانے کی ہدایت۔
نیا پاکستان۔ منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ عثمان بزدار
فیصل آباد ڈویژن بھی اس پروگرام سے مستفید ہوگا۔عثمان بزدار
 ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرو ں کی کمی دور کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔عثمان بزدار
پنجاب حکومت نے 2 ہزار ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے اشتہار دے دیا ہے۔عثمان بزدار

ایڈہاک ڈاکٹرز کو بھی میڈیکو لیگل رپورٹس کے اجراء کی اجازت دینے کی تجویز۔
جو افسر یا ملازم کام نہیں کرے گا، عہدے پر نہیں رہے گا۔ عثمان بزدار
غیر حاضر ملازمین کے خلاف بھی قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔عثمان بزدار
ماضی کے دور میں تعمیر ہونے والی فیصل آباد ڈجکوٹ روڈ کی ناقص تعمیر کی شکایت کی انکوائری کا حکم۔
جھنگ کے بعض علاقوں کو دریا کے کٹاؤ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔عثمان بزدار
محکمہ آبپاشی کے حکام خود دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں۔عثمان بزدار
صوبائی وزراء چوہدری ظہیرالدین، آشفہ ریاض، حافظ ممتاز احمد، اجمل چیمہ، تیمور خان بھٹی، مہر محمد اسلم، چیف وہپ سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، آر پی او، سی پی او فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں