ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ رحیم یارخان پٹرول پمپ کا سنگ بنیاد، پولیس میس حال اور کیفے ٹیریا کا افتتاح کر دیا۔

رحیم یارخان ( ) ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ رحیم یارخان پٹرول پمپ کا سنگ بنیاد، پولیس میس حال اور کیفے ٹیریا کا افتتاح کر دیا۔ یاد گار شہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتح خوانی کی اور سلامی پیش کی گئی۔

پولیس دربار سے خطاب بہترین خدمات پر افسران و اہکاروں کو شاباش اور انعامات دئیے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آر پی او بہاولپور عمران محمود رحیم یارخان پہنچے جہاں پر انہوں نے تھانہ صدررحیم یارخان سے ملحقہ پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ کی از سرے نو تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت، اے ایس پیز صدر سلیم شاہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی، ڈی ایس پیز محمد رزاق رانا، فیاض احمد پنسوتہ، جاوید اختر جتوئی اور حسکول کمپنی کے عامر پاشا کے ہمراہ پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ کی از سرے نو تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا،

پولیس لائن پہنچنے جہاں پر انہوں نے یاد گار شہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی، انہوں نے پولیس میس حال اور کیفے ٹیریا کا باقاعدہ افتتاح کیا ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ پولیس میس حال اور کیفے ٹیریا میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی آسکیں گے اور یہ بیٹھنے، کھانے اور میٹنگ کی بہترین جگہ ثابت ہو گی۔

بعد ازاں پولیس دربار جس میں ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران و اہلکار شامل تھے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان پولیس نے گزشتہ عرصے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، رمضان المبارک اور عید کے موقع ہوں یا پھر کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آپ کی کارکردگی میثالی ہے انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں سال 2019 کے دوران کرائم کا گراف نیچے لانے پر بھی ڈی پی او عمر سلامت سمیت رحیم یار خان پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کو شاباش دی جبکہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور کچہ آپریشن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں